ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے ہمارے کھلاڑی سیکھیں گے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان

اتوار 21 جنوری 2018 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کیلئے خوش آئند ہے،عالمی کھلاڑیوں سے میچز کھیل کر ہمارے کھلاڑی بہت کچھ سیکھیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے، مختلف شہروں میں کھلاڑیوں کیلئے 25نئی آسٹروٹرف بچھائی جارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونیوالے ہاکی میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، جس کی وجہ سے آج بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آکر کھیل رہی ہیں، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، جس کی ترقی کیلئے بہترین گرائونڈز اور سپورٹس سٹیڈیم بنارہے ہیں، مختلف شہروں میں 25نئی آسٹروٹرف بچھائی جارہی ہیں جس سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :