پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدرضیاء سید کا وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا

سنیئر صحافی شمشاد مانگٹ نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا

اتوار 21 جنوری 2018 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدرضیاء سید نے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا اور نو منتخب جنرل سیکرٹری شکیل انجم اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دی ،پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے وفد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سنیئر نائب صدر شاہداختر چوہدری ،گجرات یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر عامر بیگ مرزا اور دیگر شامل تھے وفد کے اعزاز میں سنیئر صحافی شمشاد مانگٹ نے عشائیہ دیا جبکہ سابق صدر آر آئی یو جے طارق عثمانی نے پریس کلب کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :