لاہور، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی812مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات میں536افراد شدید زخمی

اتوار 21 جنوری 2018 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی812مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں536افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں368افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 391ڈرائیور،15کم عمرڈرائیور،397مسافراور122پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ198ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت194متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 63حادثات میں75متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 57حادثات میں62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل910متاثرین میں728مرد اور182خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں127فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور517افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 266زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں669موٹر سائیکلز،115آٹو رکشے،72موٹر کاریں،10مسافربسیں،40وین،23ٹرک اور76دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :