لاہور، پاکستان عوامی تحریک آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی

سربراہ پی اے ٹی طاہر القادری آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے نہ ہی انتخابی سیاست کرینگے

اتوار 21 جنوری 2018 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحریک آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور نہ ہی انتخابی سیاست کرینگے بتایا گیا ہے کہ عوامی تحریک انتخابی اصلاحات کی جدوجہد کے بعد آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی جبکہ سربراہ پاکستان عوامی ڈاکٹر طاہر القادری انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے تاہم وہ بطور سربراہ اپنی جماعت کی مکمل رہنمائی کریں گے۔