لاہور،پیغام پاکستان کے عنوان سے قومی بیانیہ درست سمت قدم ہے ، مزید اصلاحات کی ضرورت ہے،طاہر محمود اشرفی

عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے، 28 جنوری کو مال روڈ لاہور پر استحکام پاکستان کانفرنس ہو گی جبکہ 2018 ء کو القدس کے سال کے طور پر منایا جائیگا،چیئرمین پاکستان علماء کونسل

اتوار 21 جنوری 2018 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کے عنوان سے قومی بیانیہ درست سمت قدم ہے ، مزید اصلاحات کی ضرورت ہے عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ 28 جنوری کو مال روڈ لاہور پر استحکام پاکستان کانفرنس ہو گی جبکہ 2018 ء کو القدس کے سال کے طور پر منایا جائیگا اس موقع پر مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا محمد اشفاق پتافی،مولانا اسید الرحمن سعید، قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا زبیر زاہد ، قاری محمد حسین آزاد ، قاری شمس الحق ، مولانا عبد اللہ رشیدی ، قاری قمر الدین ، قاری مبشر رحیمی ،قاری منور رحیمی، مولانا اسماعیل قاسمی ، مولانا عبد القیوم فاروقی ، مولانا محمد اسلم قادری ، قاری محمد تنویر، قاری محمد یونس شاہد، محمد آصف معاویہ ، قاسم اسامہ ، مولانا اسلام الدین ، مفتی سیف اللہ ، مفتی ریاض جمیل ، مولانا عبد اللہ حقانی اور دیگر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی قائدین ملک کے ماحول میں تلخی پیدا کرنا چاہتے ہیں ملک کے مقتدر اداروں پر تنقید افسوسناک ہے پاکستان علماء کونسل نے انتخابات کیلئے تیاری شروع کر دی ہے اور ملک بھر میں امیدوار کھڑے کئے جائیں گے اپنے نظریات اور افکار سے قریب جماعتوں سے اتحاد کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ادارہ تحقیقات اسلامی اور ملک کے مقتدر اداروں کی طرف سے پیغام پاکستان کے عنوان پر قومی بیانیہ درست سمت قدم ہے ، جس میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے اور پاکستان علماء کونسل انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف جدوجہد میں ادارہ تحقیقات اسلامی اور دنیا بھر کے تحقیقاتی اداروں کے ساتھ ماضی میں بھی تعاون کرتی رہی ہے آئندہ بھی تعاون جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہی کیلئے 28 جنوری کو لاہور مال روڈ پر استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے پاکستان علماء کونسل اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے میڈیا کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ الیکشن بروقت منعقد ہوتے نظر آ رہے ہیں لیکن الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن کو اصلاحات کے نفاذ میں کردار ادا کرتے ہوئے پیسے کی سیاست کو روکنا ہو گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ الازہر امام احمد الطیب کی طرف سے عالمی القدس کانفرنس درست سمت قدم اور امت مسلمہ کی ترجمانی تھی اور 2018ء القدس کے سال کے طور پر منایا جائے گا ، انہوں نے بتایا کہ 28 جنوری کی کانفرنس کیلئے رابطہ اور استقبالیہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :