لاہور، آئندہ عام الیکشن کیلئے ملک بھر کی تمام اہم سیاسی جماعتوں کی اپنے اپنے منشور کی تیاریاں شروع

اتوار 21 جنوری 2018 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) ملک میں ہونے والے آئندہ عام الیکشن کیلئے ملک بھر کی تمام اہم سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے منشور کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور منشور میں زیادہ سے زیادہ عوامی مفاد اور بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر عوام سے نئے وعدے کرنے سمیت دیگر تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں ہیں جبکہ اب تک اس اہم ذمہ داری کو نبھانے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی جانب سے منشور کے نکات کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے اوراس سلسلے میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) ،پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر جماعتوں کے رہنمائوں اور مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل قائم کمیٹیاں عام انتخابات کیلئے منشور کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو حتمی مراحل میں ہے انتخابی منشور کے ڈرافٹ کی تیاری کے بعد اسے پارٹیوں کے اہم اجلاسوں میں پیش کیا جائیگا اور اس کی منظوری لی جائیگی ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں نے پہلے پیش کردہ منشور کے مسودات میں نہ صرف بدلتے ہوئے حالات کے مطابق تبدیلیاں بلکہ عوام سے نئے وعدے بھی شامل کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :