Live Updates

لاہور ، کے پی کے میں بلوچستان طرز کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، رہنمائتحریک انصاف

تاہم قیاد ت کو پیشگی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اپنے تمام اراکین اور اتحادیوں سے روابط کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمن کی شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا میں آنے والی خبروں نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ، ذرائع

اتوار 21 جنوری 2018 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) بلوچستان میں ن لیگ کے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مہم اور اس کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بعض سینئررہنماء یہ سوچ رہے ہیں کہ کہیںکے پی کے میں بلوچستان طرز پر تبدیلی کر کے کوئی ایسا اقدام اٹھایا جاسکتا ہے لیکن تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے اب تک اس طرح کے کسی خطرے کومحسوس کیا اور نہ ہی کوئی منصوبہ بندی کا عندیہ دیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بعض رہنمائوں میںیہ سوچ پائی جاتی ہے کہ خیبر پختوانخواہ میں بلوچستان طرز کی کسی تبدیلی سے چوکنا رہنے اور نمٹنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمن کی شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کے بعد اگلے روز میڈیا میں آنے والی خبروں نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا جس کے بارے میں انہوںنے پارٹی کے اندربھی اظہار خیال کیا تھا تاہم اس معاملے کو ابھی تک قیادت کی سطح پر زیر بحث نہیں لایاگیا جبکہ ان رہنمائوں کاکہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے صوبے میں اس طرح کا کوئی بھی اقدام پی ٹی آئی کی سیاسی ساکھ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے اس لئے قیاد ت کو پیشگی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اپنے تمام اراکین اور اتحادیوں سے روابط کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات