لاہور،سپریم کورٹ کا بزرگ پنشنرز کے دو بچوں کو میڈیکل کالج میں داخلہ دینے کا حکم

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کے دوران پرائیویٹ میڈیکل کالج میں داخلہ دلوانے کا حکم دیا

اتوار 21 جنوری 2018 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) سپریم کورٹ کا بزرگ پنشنرز کے دو بچوں کو میڈیکل کالج میں داخلہ دینے کا حکم چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے فاطمہ الزہرہ اور امیر حمزہ کو پرائیویٹ میڈیکل کالج میں داخلہ دلوانے کا حکم دے دیاتفصیلات کے مطابق بزرگ پنشنر ڈاکٹر عقیل احمد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے میری پنشن جاری نہیں کی پنشن نہ ملنے کی وجہ سے بیٹے اور بیٹی کی فیس نہیں دے سکا، حکومت پنشن جاری کردیتی توبچوں کووقت پر داخلہ مل جاتا، سال ہوگیاہے لیکن پنشن کاایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیاچیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے بزرگ پنشنر کے دونوں بچوں کومیڈیکل کالج میں داخلے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ دونوں بچوں کی میڈیکل تعلیم کے اخراجات اٹھائیگی۔