لاہور،حکومت کے پاس بجٹ بنانے کے لئے بھی رقم نہیں ،مہرین انور راجہ

فوری طو رپرپانچ سالوں کے لئے نئی معاشی پالیسی بنائی جائے ، چار سال میں خزانہ خالی ہوگیا ہے ،جب پیسے نہیں تو حکومت منصوبے کیوں بنا رہی ہے ،سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور

اتوار 21 جنوری 2018 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس بجٹ بنانے کے لئے بھی رقم نہیں ، فوری طو رپرپانچ سالوں کے لئے نئی معاشی پالیسی بنائی جائے ، چار سال میں خزانہ خالی ہوگیا ہے ،جب پیسے نہیں تو حکومت منصوبے کیوں بنا رہی ہے ،عوام کو دھوکہ دینے کے لئے حکومت اپنے آخری سال نئے منصوبے بنا رہی ہے ،آخری سال منصوبے بنانا عوام سے سنگین مذاق ہے ، چار سال تک کچھ نہ کرنے والے اب متحرک ہوگئے ہیں اور عوام کو نئے خواب دیکھار ہے ہیں ، تمام متعلقہ افراد سے مشاورت سے نئی معاشی پالیسی کا اجرا وقت کی ضرورت ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہیں اور وہ پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے ہوئے ہیں ، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی ، آصف علی زرداری ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں ، ہر سیاستدان ان سے ملنے کی خواہش رکھتا ہے ،آصف علی زرداری نے ملک کی ترقی کے لئے ریکارڈ کام کیا ہے،،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور جمہوری نظام کو استحکام بخشا ہے ، عوام اب پھر آصف علی زرداری کی طرف دیکھ رہے ہیں اور وہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کئے ہیں، عوام اس جماعت کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :