راولپنڈی، چوہدری نثار ہمار ا قائد ہے انکے خلاف اٹھنے والی کسی نازیبا زبان کو برداشت نہیں کریں گے،دوست محمد خان

مرکزی قیادت کو فوری طور پر سینٹر پرویز رشید کے خلاف نوٹس لینا ہوگا ورنہ یہ احتجاج پورے پاکستان میں شروع ہوسکتے ہیں،چیئرمین یونین کونسل ڈھوک منشی 78

اتوار 21 جنوری 2018 20:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) ہمارا قائد چوہدری نثار علی خان ہے ان کے خلاف اٹھنے والی کسی نازیبا زبان کو برداشت نہیں کریں گے مرکزی قیادت کو فوری طور پر سینٹر پرویز رشید کے خلاف نوٹس لینا ہوگا ورنہ یہ احتجاج پورے پاکستان میں شروع ہوسکتے ہیں چوہدری نثار علی خان پوری امت مسلمہ کے ہیرو ہیں انھوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی او دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کی ہے ان کی مسلم لیگ ن کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہاریونین کونسل ڈھوک منشی 78کے چیئرمین دوست محمد خان نے چوہدری نثار علی خان کے حق میںپرویز رشید کے خلاف احتجاج کے دواران مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندوں اور علاقہ کی کثیر تعدادسیاسی وسماجی شخصیات کے شرکت کے موقع پر کیااحتجاج میں پرویز رشید کے خلاف نعرے بازی کی اور پرویز رشید کا پتلا نظر آتش بھی کیااحتجاج میں یوسی78ڈھوک منشی کے وائس چیئرمین صغیر اعوان ،چیئرمین وائس چیئرمین یوسی 77عا خان،یاسین مغل ،ظاہر شاہ ، ماجد کیانی ،چوہدری طاہر اقبال ، پاپا فیاض شفیق احمد شیقی دیگر کونسلروں اور اہل علاقہ نے پرویزرشید کا پتلا جلا کر احتجاج کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی چوہدری نثار تجھ پر جان نثار ۔