راولپنڈی، وقت آگیا ہے ملک کو لوٹنے والوں کا راستہ روکا جائے اور کرپشن ختم کی جائے ،پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری

عوام کو سبز باغ دکھانے والوں نے کرپشن کرکے اپنے مال بنائے اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ان لیٹروں سے عوام کی جان چھڑائیں گے، امیرتحریک لبیک یا رسول اللہ راولپنڈی ڈویثرن

اتوار 21 جنوری 2018 20:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) امیرتحریک لبیک یا رسول اللہ راولپنڈی ڈویثرن پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نیء کہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کا راستہ روکا جائے اور کرپشن ختم کی جائے عوام کو سبز باغ دکھانے والوں نے کرپشن کرکے اپنے مال بنائے اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ان لیٹروں سے عوام کی جان چھڑائیں گے اب انشاء اللہ دین مصطفی تخت پر آکر رہے گا پارٹی منشور سے آگاہی اور رکن سازی کیلئے تمام کارکن اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک لبیک یا رسول اللہ کینٹ کے زیر اہتمام نوری جامع مسجد گروٹی سٹاپ ڈھوک سیداں روڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنائب امیر مفتی قاضی سعید الرحمن قادری چیف آرگنائزر مولانا محمد عبداللطیف قادری،ضلعی امیر قاری ابرار رضوی، نائب امیر چوہدری قدیر احمد، مولانا شفیق قادری، مولانا قاری ریشم چشتی، مفتی صدیق سعدی، راجہ دنیال، فیصل اقبال پروفیسر کامران اسلم ، خلیفہ احمد علی سیفی، حاجی گل زرین، خلیل علی قادری،وسیم سیفی، مولانا نوید ہمدانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کی با قاعدہ تنظیم سازی اور پارٹی منشور دیا جائے گا یہ رکن سازی ابتدائی طور پر بازاروں خانقاہوں اور دیگر پبلک مقامات پر کیمپ لگا کر شروع کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی منشور سے آگاہی اور رکن سازی کیلئے تمام کارکن اپنا کردار ادا کریں تاکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :