راولپنڈی،غوثیہ چوک میں چوری ڈکیتی ،سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں سے عوام شدید

خوف و ہراس کاشکار ہیں،مسلم شہزادخان

اتوار 21 جنوری 2018 20:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) تحریک انصاف کینٹ کے سابق نائب صدرمسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ غوثیہ چوک میں چوری ڈکیتی ،سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں سے عوام شدید خوف و ہراس کاشکار ہیں ،پولیس چوروں،ڈاکوئوں ،راہزنوں کو پکڑنے کے بجائے عام لوگوں کو تنگ کرنا شروع کردیتی ہے،ٹاہلی موہری چوک میں تجاوزات اور کینٹ بورڈ کے عملہ انسداد تجاوزات ،ٹریفک حکام کی نااہلی کیوجہ سے ہروقت ٹریفک جام رہتی ہے جسکی وجہ سے منٹوں کاسفرعوام کو گھنٹوں میں کرنا پڑتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس کلمہ چوک میں تحریک انصاف اورمعززین علاقہ کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مسلم شہزادخان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ممبران کینٹ بورڈ اور عوامی نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے کینٹ کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے کینٹ بورڈ کاعملہ صفائی ادھرکارخ ہی نہیں کرتا،غوثیہ چوک،ٹاہلی موہری میں نکاسی آب کے نالے گندگی سے بھرے پڑے ہیں نالیاں بند ہونیکی وجہ سے گندہ پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :