حافظ آباد، یورپ نے اپنے عوام کو مادر پدر آزادی دیکر اپنے خاندانی نظام کو تباہ کرڈالا،علامہ سید اسماعیل شاہ کاظمی

اسلام پوری دنیا کے مسلمانوںکو اپنی لازوال تعلیمات کی بدولت آ ج بھی ایک لڑی میں پرورکھا ہے،دینی و مذہبی سکالر

اتوار 21 جنوری 2018 20:22

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) دینی و مذہبی سکالر علامہ سید اسماعیل شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ یورپ نے اپنے عوام کو مادر پدر آزادی دیکر اپنے خاندانی نظام کو تباہ کرڈالااور آج پورا یورپ اپنے خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے پریشان دیکھائی دے رہا ہے لیکن اسلام ایک ایسااعلی و ارفع مذہب ہے جس نے اپنی پوری دنیا کے مسلمانوںکو اپنی لازوال تعلیمات کی بدولت آ ج بھی ایک لڑی میں پرورکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مین بازار میں حافظ محمد عاقل کی سرپرستی میں عظمت والدین کی تقریب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں سابق ایم۔این۔ اے چوہدری مہدی حسن بھٹی، سابق صوبائی وزیر چوہدر ی شوکت علی بھٹی، سابق ایم۔پی۔اے ڈاکٹر مظفر علی شیخ، چوہدری شعیب حیات تارڑ، چوہدری سکندر نواز بھٹی سمیت معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

علامہ سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ والدین اولاد کے لئے دعائوں کا خزانہ ہیں۔ اور ہمیں والدین سے دور ہوکر انکی دعائوں سے دور نہیں ہونا چاہئے بلکہ انکی خدمت اور تابعداری کرکے خداوندکریم اور اسکے پیارے محبوبﷺکی خوشنودی حاصل کرنی چاہئے۔اجتماع سے قاری عبدالباسط حسانی، حافظ محمد اسماعیل، مفتی محمد جمیل،رانا عبدالرئوف، علامہ حافظ قاری عبدالحنان صدیقی، حافظ شاہد ندیم،حافظ ذوہیب، حافظ محمد علی، علامہ احمدسعید اعوان، حافظ عبید احمد، حافظ خباب احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :