کئی دن گزر جانے کے باوجود معصوم بچیوں سے درندگی اور وحشیانہ سلوک کرنے والے درندے گرفتار نہیں ہوئے،لیاقت بلوچ

اتوار 21 جنوری 2018 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) لیاقت بلوچ نے کہاکہ موجودہ نازک حالات میں سیاسی جمہوری اور پارلیمانی اختلافات سے بالاتر ہو کر دور انگریز کے کالے قوانین ، ناقص اور انسانیت کے لیے تباہ کن پالیسیوں کے بجائے شرعی قوانین ، قرآن و سنت کی بالادستی ہی امن عامہ ، جان ، مال اور عزت کی ضامن ہوسکتی ہے ۔ کئی دن گزر جانے کے باوجود معصوم بچیوں سے درندگی اور وحشیانہ سلوک کرنے والے درندے گرفتار نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

یہ بڑا المیہ ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی پوری قوم کے ساتھ مل کر کشمیر کی تحریک آزادی کے لیے یکم تا پانچ فروری یکجہتی کشمیر کے ایام منائے گی اور پانچ فروری کو اسلام آباد میں تاریخی کشمیر ریلی کا اہتمام ہوگا ۔ بھارتی جبر اور ظلم کے خلاف پاکستانی ملت کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے معروف کالم نویس ، دانشور اور شاعر منو بھائی کے گھر جاکر تعزیت اور دعائے مغفرت کی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک مہذب اور شائستہ انسان سے محروم ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :