معاشرتی و تہذیبی اقدار کا رشتہ اسلام سے کمزور ہورہاہے، لیاقت بلوچ

اتوار 21 جنوری 2018 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرتی و تہذیبی اقدار کا رشتہ اسلام سے کمزور ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

سماج کے اندر اندر ہی پلنے والا گندا لاوا ابل کر باہر آرہاہے ۔ سانحہ قصور ، مردان ، سرگودھا ، کراچی کے ملزمان درندے انجام کو پہنچائے جائیں ۔ قومی قیادت ، دانشور ، میڈیا اور پالیسی ساز فکر کریں ، ہوش کریں۔ ملک و ملت کو واپس اسلامی نظریاتی تہذیب کی شاہراہ پر لائیں ۔ عوام میں انتشار ، نفرت اور شدت پسندی کی بجائے محبت ، برداشت اور بامقصد تعلیم لائیں ۔

متعلقہ عنوان :