لاہور ،امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 20 مستحقین پر مشتمل بہن بھائیوں کا قافلہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ

اتوار 21 جنوری 2018 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 20 مستحقین پر مشتمل بہن بھائیوں کا قافلہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئیگذشتہ روز روانہ ہوا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کی چیئرپرسن روبینہ شاہین وٹو نے کہا کہ ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے نیکی اور بھلائی کے کام جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے یہ اس پروگرام کے تحت روانہ ہونے والا ساتواں قافلہ ہے اور اب تک ٹرسٹ کی طرف سے 75 مستحق افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

جن نیک دل بہن بھائیوں نے اس کارخیر میں امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کا ساتھ دیا ان میں ڈاکٹر رضوانہ اقبال، سردار مظفر سکھیرا، ملک خرم اسلم چنا، آمنہ وٹو قصوری بیگم زبیدہ عادل بھنڈارہ، احمد عثمان وٹو، فریدہ زمان، سارہ فرقان، کرن جواد اور مسز مونا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :