لاہور،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفارو ق ودیگر کا ممتاز صحافی و دانشورمنو بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

اتوار 21 جنوری 2018 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفارو ق ،لیگل ایڈوائزر ناصر احمد اعوان ،ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی نو اسلم خان،پی آر او عامر حسین ہاشمی نے ممتاز صحافی و دانشورمنو بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈنے کہا ہے کہ منو بھائی صحافت کا ایک اہم باب تھے انکے جانے سے ہم علم و آگہی اور روشنی کا ایک چراغ بجھ گیا ۔انکی غیر موجودگی سے دنیا ئے صحافت میں خلا ء پیدا ہو گیا ۔انہوںنے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ انہیں صبر جمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :