راولپنڈی، سٹی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا فیس بک پیج متعارف کروا دیا

ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق مکمل اور مفید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں

اتوار 21 جنوری 2018 20:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) سٹی ٹریفک پولیس نے عوام اور روڈ یوزرز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے سوشل میڈیا فیس بک بیچ city traffic police rwpمتعارف کروا دیا ہے جس پرٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق مکمل اور مفید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیںاس ضمن میں چیف ٹریفک افسر یوسف علی شاہد نے کہا کہ اس پیچ پر ٹریفک سے متعلق ہر قسم کی معلومات، رہنمائی و آگاہی ، ڈرائیونگ لائسنس و لرننگ سے متعلق معلومات، ٹریفک اپ ڈیٹس، روڈ حادثات سے روک تھام کیسے ممکن ہے، موٹر سائیکل سواروں کے لئے معلومات،پارکنگ قوانین سے آگاہی اور دیگر ٹریفک معلومات کے علاوہ راولپنڈی ٹریفک پولیس اور ایجوکیشن ونگ کی جانب سے شہریوںمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کی تصاویر ، تحریری معلومات اور دیگر آگاہی سرگرمیوں سے متعلق معلومات بھی شیئر کی جار ہی ہیں انہوںنے کہا کہ شہری اس پیچ کا وزٹ کرکے ٹریفک قوانین کے بارے میں بہت ساری معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنا فیڈ بیک اور مزید تجاویز بھی دے سکتے ہیںسی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیل ہائے میں روڈ یوزرز میں بڑے پیمانے پر بذریعہ پمفلٹس، پبلک ایڈریس سسٹم اور ملٹی میڈیا لیکچرز ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے اس دوران زیادہ سے زیادہ شہریوں میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں آگاہی دی جار ہی ہے اس کے علاوہ سوشل میڈیا اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی آگاہی فراہمی کا سلسلہ جار ی ہے انہوںنے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کر کے ان پر عمل کریں۔