راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاور آتش بازوںکے خلاف کاروائی ،15ملزمان گرفتار

قبضہ سی1700گرام چرس ،10لیٹر شراب اور 73بوتل شراب برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج

اتوار 21 جنوری 2018 20:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاور آتش بازوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئی15ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سی1700گرام چرس ،10لیٹر شراب اور 73بوتل شراب برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے محمدعلی سی400گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے بوٹا مسیح سی1300گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سلیم سی10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ کینٹ پولیس نے صادق اور مومن علی سے 2بوتل شراب ، تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے جہانگیر سے 1بوتل شراب ، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے بلال سے 10بوتل شراب اوربوٹا مسیح سے 60بوتل شراب ، تھانہ چونترہ پولیس نے قیصر کو غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کرلیا،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے پرویز اختر سی10انار ،15ہوائیاں ،25چائنہ باکس، تھانہ کلرسیداں پولیس نے عثمان سی24ہوائیاں200گولے ، 04انار3لیٹر پیٹرول ، تھانہ جاتلی پولیس نے منیرانجم کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کرتے قابو کرلیا۔

جبکہ سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے آصف علی اور کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پرعبدالرشید اور عجیب خان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :