کوئٹہ ، رد الفساد کے تحب کا رروائی، تخریب کاری کے لئے چھپایا گیا اسلحہ برامد

اتوار 21 جنوری 2018 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں حساس اداروں اور ایف سی کے عملے نے آپریشن رد الفساد کے دوران کا رروائی کر تے ہوئے تخریب کاری کے لئے چھپایا گیا اسلحہ، ایمونیشن ، راکٹ لانچر اور دیگر مواد بارود سمیت برآمد کر کے قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نصیر آباد کے علاقے چھتر میں فرنٹیئر کور حساس اداروں کے اہلکاروں نے آپریشن رد الفسا دکے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا آئی ایس پی آر کے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا کہ اسلحہ میں مشین گن ، راکٹ ، مارٹر ، دستی بم ، ڈیٹونیٹر، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کر کے قبضے میں لئے گئے ہیں مزید کا رروائی سیکورٹی فورسز کا عملہ کر رہا ہی

متعلقہ عنوان :