اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کے آئیڈیاز اور ریسرچ کے نتائج کی ترویج کے لئے عالمی ٹیڈ ایکس لائسنس حاصل کرلیا

اتوار 21 جنوری 2018 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کے آئیڈیاز اور ریسرچ کے نتائج کی ترویج کے لئے عالمی ٹیڈ ایکس(TEDx)لائسنس حاصل کرلیا ہے۔یہ ایک عالمی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں تقریبات کے ذریعہ مختلف اداروں کے منصوبوں اور کامیابیوں کو اثر انداز طریقوں سے دوسروں تک پہنچاتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیڈایکس تقریبات مکمل آزادی اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت منعقد کئے جاتے ہیں۔

اِس لائسنس کے ذریعہ اوپن یونیورسٹی کو اگلے 12ماہ میں ایک ٹیڈایکس ایونٹ منعقد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ اس تقریب کے مقررین میں مختلف مضامین جن میں قانون اور سماجی انصاف ،ْ آرٹ اور ثقافت ،ْ تفریح ،ْ صحت ،ْ تعلیم ،ْ ماحولیات ،ْ معاشیات ،ْ کاروبار اور تجارت اور انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین تعلیم شامل ہوں گے۔۔۔۔۔