سائوتھ ایشین وومن ایمپاورمنٹ کی جانب سے بریسٹ کینسر پر اگہی بارے سیمینار آج ہوگا

بریسٹ کینسر اور اس کے ادراک کے بارے میں نجی ہسپتال کے تعاون سے ڈاکیومنٹر ی بھی دکھائی جائے گی

اتوار 21 جنوری 2018 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) سائوتھ ایشین وومن ایمپاورمنٹ کی جانب سے بریسٹ کینسر پر اگہی کے بارے میں آج( سوموار) کو سیمینار منعقد کیا جائے گا، سیمینار میں بریسٹ کینسر اور اس کے ادراک کے بارے میں نجی ہسپتال کے تعاون سے ڈاکیومنٹر ی بھی دکھائی جائے گی۔ غیرسرکاری تنظیم ایس، اے، ڈبلیو، ای کی ایگزیکٹوڈائریکٹر سارہ ہشام نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں خواتین کی بڑی تعداد اس بیماری میں مبتلا ہے مگر پاکستانی خواتین اس موضوع بعض وجوہات کی بنا پر بات کرنے سے کتراتی ہیں جس کی وجہ سے یہ بیماری شدت اختیار کرجاتی ہے، انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے بارے میں خواتین ، خصوصا چھوٹی عمر کی لڑکیوں کو اس بارے میں آگاہی دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ بروقت اس بیمار ی کا سدباب کیا جاسکے، کیونکہ یہ ایک ٹیومر کے بڑھنے کی صورت میں خطرناک صورت اختیار کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سیمینار کا مقصد خواتین میں اس بیماری کے بارے میں آگہی اور تدابیر واضع کرنا ہے۔سارہ ہشام نے بتایاکہ انکی تنظیم ملک بھر خواتین کی فلاح وبہبود اور آگہی کیلئے کام کررہی ہے جس سے خواتین کے حقوق کے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ انہوںنے توقع ظاہر کی کہ اس سیمینار کے توسط سے نہ صرف خواتین کو آگاہی ملے گی بلکہ انکی حوصلہ افزائی ہوسکے گی تاکہ وہ ہچکاہٹ کی بجائے اس بیمار ی کے علاج کرواسکیں۔شمیم محمود