پاکستان کی کابل میں ہوٹل پر حملے کی شدید مذمت

اتوار 21 جنوری 2018 20:19

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان نے کابل انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والوں پر شدید غم کا اظہار کیا ہے ، دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتاہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ،دہشتگردی کے خلاف افغان حکام کے ساتھ کھڑا ہے اور اسکے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے، واضح رہے کہ کابل کے اسی ہوٹل کو طالبان نے 2011 میں بھی نشانہ بنایا تھا، اٴْس حملے میں 9 دہشت گردوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :