شہباز شریف کا 22 جنوری کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

اتوار 21 جنوری 2018 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 22 جنوری کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نیب کے سوالات کے جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے نیب کے سامنے جوابات کیساتھ خود پیش ہونیکا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھا ہے کہ لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے حقائق کیا ہیں وزیر اعلیٰ سے نیب نے سیکشن 19 کے تحت سوالات پوچھے ہیں

متعلقہ عنوان :