خالق آباد منگچر،زینب قتل کیس جیسے واقعات پے در پے رونما ہونا باعث افسوس ہے،عنایت اللہ بابر

اتوار 21 جنوری 2018 20:19

خالق آباد منگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) زینب قتل کیس جیسے واقعات ہمارے معاشرے کے لیے عظیم سانحہ ہے ایسے واقعات کے پے در پے رونما ہونا باعث افسوس ہے اس حوالے سے آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سول سوسائٹی خالق آبادکے ترجمان عنایت اللہ بابر اور مختیار احمد قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ زینب قتل کیس جیسے سینکڑوں واقعات کا تدارک حکومت کے ساتھ ساتھ ہر مکتبہ ء فکر کو کردار ادا کرنا ہو گا اسلامی ملک ہونے کے ناطے ایسے واقعات کا رونما ہونا قابل ء مذمت ہے ایسے واقعات سے دیگر ملکوں میں ہمارے معاشرے کے غلط تصویر جائے گی ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفرء کردار تک پہنچایا جائے تا کہ مزید ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں

متعلقہ عنوان :