کوئٹہ ،نیشنل بینک آف پاکستان حج قرعہ اندازی میں سینئر اسسٹنٹ این بی پی محمد رفیق راجپوت کا نام قرعہ نکالا

اتوار 21 جنوری 2018 20:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان ریجنل ہیڈ آفس میں حج قرعہ اندازی ہوئی ریجنل ہیڈ محمد سلطان جعفر نے قرعہ نکالا جس میں سینئر اسسٹنٹ این بی پی ریجنل آفس کوئٹہ محمد رفیق راجپوت کا نام نکلا سی بی اے یونین کے صدر طارق حسین سیکرٹری جنرل محمد زمان اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے محمد سلطان جعفر نے کہا کہ حج عظیم عبادت اور زمین پر مسلمانوں کے لئے نعمت کبریہے۔

(جاری ہے)

مقبول حج ادا کرنے والے دنیا میں ہی جنتی ہوجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام کی عالمگیریت حج کے موقع پر درجہ اتم ظاہر ہو کر سامنے آتی ہے ایک اللہ، ایک کتاب اور ایک امت کا فلسفہ ایک تہذیب و ثقافت اور عالمگیر نظام ہے ، حج وہ واحد عبادت ہے جو دنیا کے الگ الگ ممالک کے مسلمانوں کے بغیر رنگ و نسل اور قومیت کے فرق کے بغیر ایک کردیتی ہے اور دنیا کو یہ پیغام دیتی ہے کہ قوم مسلم ہر بدلتے دن کے ساتھ زیادہ منظم ہورہی ہے اور اسلام اپنے عروج کی جانب لوٹ کر آرہا ہے دریں اثنا سی بی اے یونین کے عہدیداروں نے ریجنل ہیڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی سے نہ صرف ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے بلکہ اہم نوعیت کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :