نوکنڈی،عوام کی تعمیر وترقی اور فلاح و بہبود کیلئے بہترین پالیسیوں سے لوگ جوق در جوق جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کررہے ،میر محمد عثمان بادینی

اتوار 21 جنوری 2018 20:18

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) رکن قومی اسمبلی و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماانجینئر میر محمد عثمان بادینی نے کہا کہ نوکنڈی کو ایران سے بجلی فراہمی آخری مراحل ہے،ضلع نوشکی و چاغی کی عوام کی تعمیر وترقی اور فلاح و بہبود کیلئے بہترین پالیسیوں سے لوگ جوق در جوق جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی بازار میں جی یو آئی کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں پہ پورا اترنے کی کوشش کررہے ہیں مختصر مدت میں اس وقت اپنے حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی اسکمیات منظور کروا کر عوام کی تقدیر بدلنے کی کوشش جاری ہے کیونکہ سابق ایم این اے کی سالانہ فنڈز سے کہیں بھی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہے ہیں جس سے گزشتہ چار سالوں سے عوامی فنڈز پہ شب خون مار کر عوام کو پسماندہ رکھا گیا انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بہتر مستقبل اور ترقی و خوشحالی کیلئے قابل اور نوجوان قیادت کو ہمیشہ آگے لائے تاکہ عوامی فنڈز عوام کی تعمیر وترقی پہ خرچ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ سیندک پراجیکٹ کے تعلیمی اسکالرشپ پہ تفتان ،نوکنڈی سیندک کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم دی جائیں نہ کہ پنجاب و دیگر علاقوں کے لوگ اس سہولت سے فاہدہ حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام مساجد و مدارس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی انکھیں نکال دی گی کیونکہ مساجد و مدارس ہی اسلام کی سربلندی و حفاظت کا سرچشمہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے آنے والے الیکشن میںخدمت کا موقع دیا تو پورے حلقے میں ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھا کر ترقیاتی یافتہ حلقوں کے صفوں میں شامل کریں گے جلسہ عام سے سردار نجیب سنجرانی،مولانا محمد عالم ،مولوی عبداللہ، مولوی صالح محمد ،حافظ منظور احمد مینگل، حافظ عبداللہ گورگیج،حافظ گل حسن و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی سیاست کا اصل مقصد ملک میں صرف اور صرف اسلام کی عادلانہ نظام کا نفاذ ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر طرف قومی خزانے کو نقصان پہچانے والوں کی پکڑ دھکڑ ہورہی ہے لیکن الحمداللہ کہیں سے بھی جمعیت علماء اسلام کی نہ قیادت اور نہ کسی وزیر پہ کوئی کرپشن کی بات آئی ہے کیونکہ جمعیت عوامی فنڈز کو عوام کی امانت سمجھ کر دیانتداری اور مخلصی سے عوام کی تعمیر و ترقی پہ خرچ کررہا ہے جس کی وجہ سے عوام نے تمام جماعتوں کو مسترد کرکے جوق در جوق جمعیت کے جھنڈے تلے متحد ہو کر اسلام کی سربلندی کیلئے شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :