کوئٹہ،انصاف سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا نقیب اللہ محسود کے قتل اور ایس ایس پی رائو انور خلاف احتجاجی مظاہرہ

ایس ایس پی رائو انور کو عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف قانونی کا رروائی کی جائے،ثناء اللہ آغا

اتوار 21 جنوری 2018 20:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) انصاف سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نقیب اللہ محسود کے قتل اور ایس ایس پی رائو انور کے خلاف اتوارکو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے صدر ثناء اللہ آغا نے کہا کہ ایس ایس پی رائو انور نے دہشت گردی کا روپ دھارتے ہوئے بے گناہ نقیب اللہ محسود کو قتل کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی رائو انور کو عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف قانونی تقاضوں کے مطابق کا رروائی کی جائے تاکہ لواحقین کو انصاف مل سکے آج ملک بھر میں نقیب اللہ محسود کی جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہے اور اس واقعہ کی بر ملا مذمت کررہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی جس کی وجہ سے عوا م میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ مقتول نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کے لئے رائو انوار کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کر تے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :