عمران کی مقبولیت نے شریف برادران کوذہنی مریض بنادیا،فرخ جاوید مون

اتوار 21 جنوری 2018 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل،سیسلن مافیاکاگاڈ فادر،منی لانڈرنگ اورجھوٹے ترین شخص کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعدنااہل شریف سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی کھوچکے ہیں جبکہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت نے شریف برادران کوذہنی مریض بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

فرخ جاوید مون نے کہا کہ شریف برادران کرپشن ثواب کا کام سمجھ کرکرتے ہیں،شہبازشریف دھیلے نہیںبلکہ کھربوں کی کرپشن کرتے ہیں،نام نہاد خادم اعلٰی نیب کوبھاشن اوردھمکیاں نہ دیں غریب قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں،جاتی امرا کا شیخ مجیب الرحمان اوران کی بیٹی عدالتوں کوحساب دینے کے بجائے سرکاری ملازمین کے جلسوں میںچیخیںمار مارکررورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کوشیراوربہادرکہنے والا نوازشریف اٹک جیل میں بچوں کی طرح ہچکیاں لے لے کرروتا تھا اورکہتا تھا مجھے مچھر سونے نہیں دیتے مجھے جیل سے باہرنکالواورپھرچند دنوں بعد ہی وہ مشرف سے معافی مانگ کرگیڈروں کی طرح جدہ بھاگ گئے تھے ایسے شخص کوبہادری کے لیکچراورجھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں آتی۔

متعلقہ عنوان :