کراچی،نقیب محسود قتل کیس میں اہم پیشرفت

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی کا آئی جی پختونخواہ کو ٹیلی فون ،نقیب محسود کے اہلخانہ کو پولیس کی سیکیورٹی میں کراچی بھیجنے کی درخواست

اتوار 21 جنوری 2018 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) نقیب محسود قتل کیس میں اہم پیشرفت ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی کا آئی جی پختونخواہ کو ٹیلی فون ،نقیب محسود کے اہلخانہ کو پولیس کی سیکیورٹی میں کراچی بھیجنے کی درخواست، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب محسود کے اہلخانہ کو کراچی لانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے آئی جی پختونخواہ صلاح الدین محسود سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے آئی جی پختونخواہ سے درخواست کی کہ وہ نقیب محسود کے لواحقین کے تحفظات دور کریں اور انہیں پولیس کی سیکیورٹی میں کراچی بھیجنے کا انتظام کریں ،جس پر آئی جی پختوخواہ نے ثناء اللہ عباسی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ازجلد نقیب محسود کے اہلخانہ کو پولیس کی سیکیورٹی میں وزیر ستان سے کراچی روانگی کو یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :