نوازشریف کا نام پانامہ پیپرز میں تھا نہ ان کے خلاف فیصلہ پانامہ پر آیا،خواجہ آصف

نوازشریف کی مقبولیت سے پتہ چلتا ہے لوگ پانامہ کو سمجھ چکے ہیں، گالی یالعن طعن کرنے والا اپنی اصلیت کی پہچان کراتا ہے،ٹوئٹ

اتوار 21 جنوری 2018 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام نہ تو پانامہ پیپرز میں تھا،نہ ان کے خلاف فیصلہ پانامہ پر آیا،ایک سال پہلے کہا تھا کہ لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے،نوازشریف کی مقبولیت سے پتہ چلتا ہے لوگ پانامہ کو سمجھ چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی عزت دار شخص نے کسی کا نمک کھایا ہو تو وہ شکرگزار ہوتا ہے،گالی یالعن طعن کرنے والا اپنی اصلیت کی پہچان کراتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے کہا تھا کہ لوگ پانامہ کو بھول جائیں گے،میں پھر کہتا ہوں کہ لوگ پانامہ کو بھول چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نام نہ تو پانامہ میں تھا نہ فیصلہ پانامہ پر آیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی مقبولیت سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ پانامہ کو سمجھ چکے ہیں،ہم پانامہ میں شامل سینکڑوں لوگوں پر مقدمہ چلنے کے منتظر ہیں۔