پارلیمنٹ پر لعنت کرنے والے الیکشن میں حصہ کیوں لیتے ہیں ، آزاد علی تبسم

اتوار 21 جنوری 2018 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت کرنے والے الیکشن میں حصہ کیوں لیتے ہیں ،قوم عمران خان سے پوچھ رہی ہے کہ وہ جس پارلیمنٹ پر لعنت بھیج رہے ہیں اس سے منتخب ہوکر وزیر اعظم بنے کی کوشش کیوں کرتے رہے ہیں ، وہ پارلیمنٹ سے مراعات کیوں لیتے رہے ہیں،ایک بیان میں ناہوں نے کہاکہ عمران خان نے گہری سازش تیار کی ہے ملک بھر کے سیاستدان عمران خان کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نوازشریف کے ہری پور کے جلسہ میں عمران خان کو درست جواب دیا ہے ،نوازشریف کاموقف اصولی ہے ،عمران خان خیبرپختون خواہ کی کارکردگی سامنے کیوں نہیں کاتے ،خیبرپختون خواہ میں ایک ترقیاتی منصوبہ تو عوام کے سامنے لائیں، خیبرپختوان خواہ کے عوام عمران خان کو ووٹ دینے کی سزا بھگت رہے ہیں

متعلقہ عنوان :