Live Updates

خیبر پختوانخواہ حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوںمیں اصلاحات اور عوامی خدمت کی مثالیں قائم کی ہیں، مسرت چیمہ

حکومت کی ناکام پالیسیاں انتخابات میں (ن) لیگ کیلئے سیاسی ڈیتھ وارنٹ ثابت ہوں ،پی ٹی آئی رہنماء

اتوار 21 جنوری 2018 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوںمیں اصلاحات اور عوامی خدمت کی مثالیں قائم کی ہیں ،حکومت کی ناکام پالیسیاں انتخابات میں (ن) لیگ کیلئے سیاسی ڈیتھ وارنٹ ثابت ہوں گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف او ران کی صاحبزادی پنجاب حکومت کے وسائل خرچ کر کے جلسے کر رہے ہیں جس کا متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختوانخواہ کی عوا م نے آزمائے ہوئے حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے اور انتخابات میں بھی نتائج اس سے مختلف نہیں ہوں گے۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ نندی پور، آشیانہ، سستی روٹی ، پیلی ٹیکس، دانش سکولوں سمیت دیگر ناکام منصوبے او رپالیسیاں انتخابات میں (ن) لیگ کیلئے سیاسی ڈیتھ وارنٹ ثابت ہوں گی۔اپنی ذاتی انا اور تسکین کیلئے قوم کے اربوں روپے جھونک دئیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے ذاتی مفادات کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور منصوبوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے ضرور حساب لیا جائے گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات