Live Updates

ن لیگ آئندہ عام انتخابات کے لئے قومی خزانہ کا بے دریغ استعمال کر رہی ہی ،ڈاکٹر شاہد صد یق خان

عوام کنگا ل اور حکمران خو شحا ل ہو رہے ہیں حکومت پنجاب کے پاس تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لئے فنڈز نہیں ہوتے،پی ٹی آئی رہنماء

اتوار 21 جنوری 2018 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عوام کنگا ل اور حکمران خو شحا ل ہو رہے ہیں حکومت پنجاب کے پاس تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لئے فنڈز نہیں ہوتے جبکہ سڑکوں اور پلوں کو بنانے کے لئے پیسے آ جاتے ہیں ن لیگ آئندہ عام انتخابات کے لئے قومی خزانہ کا بے دریغ استعمال کر رہی ہی اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تعلیم اور صحت کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لاہور جیسے شہر میں بھی 80 فیصد لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں پھر بھی پنجاب حکومت کا تعلیم اور صاف پانی کے لئے 89 کروڑ 31 لاکھ روپے کے مختص فنڈز کو اراکین کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر نچھاور کرنا قابل مذمت ہے فنڈز کو ترقیاتی کاموں میں لگانے سے جنوبی پنجاب اور دیگر اضلاع میں صاف پانی کی سکیمیں ادھوری رہ جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ علاقے پہلے ہی تعلیم اور صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں انہو ں نے کہا پنجا ب میں جرائم کی شرح میں اضا فہ حکمرانو ں کے منہ پر طما نچہ ہے سا نحہ ماڈ ل ٹا ئو ن اور سا نحہ قصور کے قا تل حکمرانو ں کی صفو ں میں مو جو د ہے پنجا ب کے حکمران تمام جرائم پیشہ لو گو ں کی سر پر ستی کر تے ہیں تحریک انصا ف بر سر اقتدار آ کر تمام چورو ں لٹیرروں اورک کمیشن ما فیا کا احتسا ب کرے گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات