عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی جنگی جنون کا نوٹس لیں: صائمہ شبیر

اتوار 21 جنوری 2018 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر اور سیکرٹری جنرل صباثاقب نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکورٹی فورسزکی مسلسل تین روز سے جاری فائرنگ و گولہ باری اور معصوم بچوں و خواتین سمیت متعدد پاکستانیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون کا فوری نوٹس لے اور اس کو خطہ کا امن برباد کرنے سے روکا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان کے صبر وتحمل اور امن قائم رکھنے کی خواہش کو بھارت شائد پاکستان کی کمزوری سمجھ رہا ہے جو خطہ میں بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے

متعلقہ عنوان :