لاہور، ڈولفن سکواڈکی کارکردگی پر اہلکاروںکو تعریفی اسناد دینے کی تقریب

ڈولفن سکواڈ کا بنیادی مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو ، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرناہے ،ایس پی مجاہدو ڈولفن ندیم کھوکھر

اتوار 21 جنوری 2018 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) ایس پی مجاہدو ڈولفن ندیم کھوکھر نے کہاہے کہ ڈولفن سکواڈکی خدمات محکمہ پولیس کے لیے قابل ستائش ہیں جنہوں نے محنت اور لگن سے ناصرف سٹریٹ کرائم پر خاطر خواہ قابو پایا ہے بلکہ پولیس فورس کا مورال بھی بلند کیا ہے ڈولفن سکواڈ کا بنیادی مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو ، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرناہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میںناجائز اسلحہ و ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بروقت کاروائی کرنے اور بالخصوص شاہدرہ میں تعاقب کرکے ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے مصنوعی طلائی زیورات ، اسلحہ اور نقد رقم برآمد کرنے والے اہلکاروں سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ڈی ایس پی صدر ڈولفن سکواڈ عمر فاروق بھی موجود تھے ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ڈولفن اہلکاروں نے گزشتہ دنوں کے دوران شاہدرہ سے اسلحہ وچوہنگ کے علاقہ اڈہ پلاٹ میںسرِ عام ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرنے والے ڈولفن سکواڈ کے افسروںو اہلکاروں SIعثمان ،سیکٹر انچارج T/ASIعبدالرئوف،محمد بوٹا، احمد رضا، وحید مسیح، طاہر علی، آفتاب احمداور علی رضاکوتعریفی اسناددینے کی ایک تقریب میںکیا جس میں ڈولفن سکواڈ نے گزشتہ دنوںدومختلف واقعات میںشاہدرہ اور تھانہ چوہنگ کے علاقہ اڈہ پلاٹ میں شدید ہوائی فائرنگ کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جدیدو خود کار اسلحہ برآمد کیاتھا۔

اس موقع پر ایس پی مجاہد و ڈولفن نے ڈی ایس پی صدر ڈولفن سکواڈ عمرفاروق بلوچ کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کو خصوصی طور پر شاباش دی اور ان کی صدر سرکل کی سپرویژن کو قابلِ ستائش قرار دیاانہوں نے منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ ہمیں-" پولیسنگ فار دی پیپل" کا نظریہ اپنانا ہوگا اور پولیس کی تمام کوششوں کا محور اور مرکز عام شہری ہونا چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہادر اور فرض شناس پولیس افسران و اہلکاران محکمہ کا بیش قیمت سرمایہ ہیںانہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاران کی خدمات کوآئندہ بھی اسی طرح سراہا جائے گا

متعلقہ عنوان :