کنگ آف کامیڈی امان اللہ ہسپتال سے گھر منتقل‘ فنکاروں نے عیادت کی

اتوار 21 جنوری 2018 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء)کنگ آف کامیڈین امان اللہ کی شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروںنے عیادت کی۔ انہیں چند روزقبل طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میںداخل کروایا گیا تھا۔طبیعت بہتر ہونے کے بعدوہ گھر منتقل ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروںنے انہیں ایک ماہ تک مکمل بیڈریسٹ کی ہدایات بھی دیں۔امان اللہ کے ساتھی اداکاروں جواد وسیم ، انور علی ، طاہر نوشاد ، نسیم وکی ، نجم زیدی ،سلیم البیلا ، حسن مراد ، افتخار ٹھاکر ، قیصر پیا ، سخاوت ناز اور امانت چن سمیت دیگر نے انکی عیادت کر کے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی