آمنہ علی بیک وقت5ویڈ یوز گانوں کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئیں

اتوار 21 جنوری 2018 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء)ماڈل وادکارہ آمنہ علی بیک وقت5ویڈ یوز گانوں کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ آمنہ علی ان دنوں لاہو ر میں پاکستانی گلوکارواجد علی اور دیگر کے ویڈیوز گانوں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آمنہ علی نے کہا کہ شوبز میں اتنی مصروفیات کی وجہ سے اپنی فیملی کو وقت دینا بھی بہت مشکل ہورہا ہے مگر مجھے آگے بڑھنے کی لگن ہے اس لیے میں سب زیادہ توجہ شوبز پر دے رہی ہوں اور کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہوں