برطانوی گلوکار ایڈشیران نے اپنی گرل فرینڈ چیری سیبرن کے ساتھ منگنی کرلی

اتوار 21 جنوری 2018 20:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء)ایڈشیران نے اپنی گرل فرینڈ چیری سیبرن کے ساتھ منگنی کرلی ہے،یہ اعلان برطانوی گلوکار و نغمہ نگار نے گزشتہ روز کیا۔میں نے نئے سال سے کچھ دن پہلے منگیتر ڈھونڈلی ہے،ہم بہت خوش ہیں،ایک دوسرے سے محبت کر رہے ہیں اور ہماری بلیاں بھی ہماری طرح مسرور ہیں،یہ بات انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی18ملین فالوورز کو بتائی۔

(جاری ہے)

26سالہ شیران دنیا کی بیسٹ سیلنگ فنکارہ ہیں اور ان کے تازہ ترین اہم’’ڈیوائڈ‘‘ نے سپوٹفائی ریکارڈز توڑ دئیے ہیں جسے ریلیز کے پہلے دن57ملین بار سنا گیا،جو کہ پچھلی ریکارڈ تعداد سے تقریباً دگنا زیادہ ہے۔شیران اور سیبرن جو بچن کے دوست ہیں،2015ء سے ڈیٹ پر جارہے ہیں۔مشہور لوگوں سے ملنساز بردست ہے لیکن یہ زندگی نہیں ہے،یہ حقیقت نہیں ہے،ایک دن یہ ختم ہوجائے گا،یہ بات انہوں نے گزشتہ برس سنڈے ٹائمز اخبار کو بتائی تھی