ریئل میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی جیس ویلیجو زخمی ،چھ ہفتوں کیلئے باہر ہوگئے

اتوار 21 جنوری 2018 20:12

میڈر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) ہسپانوی فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی جیس ویلیجو جمعرات کو کوپاڈیل رے میں زخمی ہونے کے بعد چھ ہفتوں تک کھیل سے باہر ہوسکتے ہیں،یہ اعلان یورپی چیمپئنز نے گزشتہ روز کیا۔ سانتیسی لامورالیجا یونیورسٹی ہسپتال میں ہمارے کھلاڑی کے ٹیسٹ ہونے کے بعد ان میں دائیں ران کی نس کی انجری کی تشخیص ہوئی ہے،یہ بات ریئل نے اپنی ویب سائٹ پر تحریر کی ہے۔

(جاری ہے)

وسطی دفاعی کھلاڑی ویلیجو کو کوپاڈیل رے میں ریئل کے لیگانیز کے خلاف1-0سے جیتے جانے والے میچ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میڈرڈ کے روزنامہ ایز نے پیشن گوئی کی ہے کہ 21سالہ کھلاڑی کم از کم ایک ماہ تک کھیل سے باہر رہیںگے اور وہ پیرس سینٹ جرمین کے خلاف آخری رہ جانے والی 16ٹیموں کے میچ سے باہر رہیں گے۔ویلیجو کو کھو دینا مشکلات کے شکار زین الدین زیڈان کے لئے ایک دھچکا ہے،جو کہ کپتان سرگیوراموس کے بغیر کھیل رہے ہیں جنہیں پنڈلی کی انجری کا سامنا ہی

متعلقہ عنوان :