پشاور، ای ای ایف کے زیر اہتما م قائم کردہ رہائشی سکیم میں 485پلاٹس کی قرعہ اندازی23جنوری کو ہوگی

اتوار 21 جنوری 2018 20:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) ایجو کیشن ایمپلائز فائونڈیشن (ای ای ایف ) خیبر پختونخوا کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر شکیل احمد نے کہا ہے کہ ای ای ایف کے زیر اہتمام پشاور کے علاقے ناگمان میں قائم کردہ رہائشی سکیم میں 485پلاٹس کی قرعہ اندازی23جنوری کو آرکائیوز ہال پشاور میں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت جلد آن لائن نظام کا اجرا کیا جائیگا جس کے ذریعے ہفتہ وار بنیادوں پر اساتذہ کی ریٹائر منٹ گرانٹس اور دیگر کیسسز نمٹائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کیلئے مزید رہائشی سکیمیں شروع کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :