نیشنل ایکشن پلان، صوبے بھر کے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء کی تفصیلات حکومت کو فراہم

اتوار 21 جنوری 2018 20:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے بھر کے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طالب علموں ( افغان مہاجرین) کی تفصیلات حکومت کو فراہم کردی ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے بھر اور فاٹا کے مدارس کی جیوفینسنگ کا سلسلہ بھی مکمل ہو گیاہے صوبے بھر اور فاٹا میں مختلف مسالک کے مدارس کی تفصیلات اکھٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود طلباء و طالبات کی تفصیلات بھی اکھٹی کر کے وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ وفاق المدارس خیبر پختونخو ا کے 5ہزار 6سو سے زائدمدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء ( افغان مہاجرین طلبائ) کی تفصیلات طلب کی گئی تھی سابق ادوار کے بعد مدارس میں بغیر ویزے ، سفری دستاویزات اورپاکستانی حکام کی اجازت کے بغیر داخلے نہیں دیئے جا رہے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے بھر کے مدارس میں قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین طلباء کی تفصیلات فراہم کردی ہی

متعلقہ عنوان :