پشاور، وفا ق نے بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبائی حکومت کو 10ارب روپے کا فنڈ جاری کردیا

اتوار 21 جنوری 2018 20:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) وفاقی حکومت نے بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبائی حکومت کو 10ارب روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے 10ارب روپے کا فنڈ کے علاوہ مزید ادائیگی رواں مہینے میں وفاق کی جانب سے شروع کی جائیگی ۔ بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے 30ارب روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کر چکی تھی یہ ادائیگی گزشتہ سال کرنی تھی تاہم تاخیر سے صوبائی حکومت کوگزشتہ روز دس ارب روپے کی ادائیگی کر دی ہے جبکہ مجموعی طور پر تیس ارب روپے سے زائدکی ادائیگی وفاق کی جانب سے صوبوں کو کرنی ہے ۔

بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبائی حکومت کو مزید ادائیگی اگلے مہینے متوقع ہے ۔ بجلی کے خالص منافع کی مد میں دس ارب روپے کی ادائیگی کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیاگیا ہے

متعلقہ عنوان :