عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میںاقلیتوں کے ووٹ میں 2لاکھ 30ہزار کا اضافہ ہوا ہے ، الیکشن کمیشن

خیبر پختونخوا میں سکھ ووٹروں ، سندھ میںہندئوں ، پنجاب میں مسیحی ووٹوں کے لحاظ سے اقلیتوں میں سرفہرست رہے،اعدادو شمار

اتوار 21 جنوری 2018 20:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) سال 2013کے عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میںاقلیتوں کے ووٹ میں 2لاکھ 30ہزار کا اضافہ ہوا ہے خیبر پختونخوا میں سکھ ووٹروں ، سندھ میںہندئوں ، پنجاب میں مسیحی ووٹوں کے لحاظ سے اقلیتوں میں سرفہرست رہے ۔

(جاری ہے)

اقلیتوں میں ہندو 14لاکھ 90ہزار ووٹوں کے ساتھ ملک بھر میں سب سے بڑی اقلیت ابھرکر سامنے آئی ہیں مسیحی برادری 13لاکھ 20ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور قادیانی 1لاکھ 19ہزار ووٹوںکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں سکھ ووٹروں کی تعداد 6ہزار 193ہیں ۔

خیبر پختونخوامیں 4ہزار 22اورفاٹا میں 586ہندو ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔مسیحی برادری کے خیبرپختونخوا میں 26ہزار 814، فاٹا میں 1ہزار 345رجسٹرڈ ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں احمدیوںکے ووٹروںکی تعداد 451اور فاٹا میں 13رجسٹرڈ ہیں ۔ سکھ برادری کے خیبرپختونخوا میں 1ہزار 477، فاٹا میں 225ووٹ ہیں۔ پارسی ووٹروں کی تعداد خیبر پختونخوامیں 254، فاٹا میں 13رجسٹرڈ ہیں۔ ملک بھر میں 1ہزار 647بدھ مت کے پیرو کار ہیں جوکہ زیادہ تر سندھ اور پنجاب میں ہیں ۔ اس طرح 900یہودی ووٹرز بھی ملک کے مختلف حصوں میں رجسٹرڈ ہیں