میئرکراچی وسیم اختر کے خلاف سانحہ12مئی سے متعلق مقدمات میں مفرور ملزمان کے خلاف اخبارمیں اشتہارشائع

اتوار 21 جنوری 2018 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء)میئرکراچی وسیم اختر کے خلاف سانحہ12مئی سے متعلق مقدمات میں مفرور ملزمان کے خلاف اخبارمیں اشتہارشائع کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر اور 16مفرور ملزمان کے خلاف سانحہ12مئی کے موقع پر قتل،ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراو کے مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں،مقدمات میں نامزد عمیرحسین،حق نواز،عبدالاحد،دلدارمیاں،سمیت16 ملزمان مفرور ہیں ،جبکہ میئر کراچی مذکورہ مقدمات میں ضمانت پر رہا ہیں ،مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے مفرورملزمان کی گرفتاری کیلئے ضابطہ فواجداری کی دفعہ 87 کے تحت اخبار میں اشتہارشائع کرادیا ہے ،اخبار میں شائع کئے گئے اشتہار میں ملزمان کو 3فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کی بحالی کیلئے چلائی جانے والی وکلاء تحریک کے دوران افتخار چوہدری کی 12مئی 2007کو کراچی آمد کے موقع پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے مختلف واقعات میں وکلاء سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے