وفاقی وزیر دفاعی پیداوار دورہ ایران کے بعد واپس وطن پہنچ گئے

دورہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مزید مضبوط تعلقات کا ذریعہ بنے گی، آئندہ انتخابات کے بعد بھی مرکز اور دیگر صوبوں میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہو گی ، اگلے پانچ سال بھی ہم ملک او ر قوم کی خدمت کرکے پاکستان سے محرومیاں ختم کر دیں گے،رانا تنویر حسین

اتوار 21 جنوری 2018 20:11

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین ایران کا کامیاب دورہ کرکے واپس وطن پہنچ گئے۔وطن واپسی پرکوارڈی نیٹر اعجاز شیرازی اور نویدچوہان کے ہمراہ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راناتنویر حسین نے کہا کہ دورہ دفاعی تعاون کے حوالے سے انتہائی کامیاب رہا ہے اور ایران نے پاکستانی دفاعی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مزید مضبوط تعلقات کا ذریعہ بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی بڑے ممالک نے پاکستان کے دفاعی سازو سامان کی خریداری کاارادہ کیا ہے اور ہماری انڈسٹریز اعلی معیار کا دفاعی سازو سامان تیار کرکے دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ دھرنے اور شور شرابوںکے ذریعے ملکی ترقی کا پہیہ جام کرنے کی کوشش کے با وجود حکومت نے دوسر ے شعبوں کی طرح دفاعی پیداوار کے شعبہ میں بھی نمائیاں اور تاریخی اقدامات کئے ہیں جس سے نہ صرف پاکستان کا دفاع مضبوط ہوا ہے بلکہ ذر مبادلہ کے حوالے سے بھی خطیر رقم حاصل کی گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی سربراہی کا خواب دیکھنے والے عوام کی طرف سے مسترد ہونے پر اب اسی پارلیمنٹ کو گالیاں دے رہے ہیں، ان لوگوں نے انتخابات میں شکست کے بعد عدلیہ کے بارے میںبھی نا مناسب الفاظ کئے اور بعد میں عدالت جا کر مکر گئے۔ سیاسی مخالفین یاد رکھیں کہ عوامی خدمت کے باعث آئندہ انتخابات کے بعد بھی مرکز اور دیگر صوبوں میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت قائم ہو گی اور اگلے پانچ سال بھی ہم ملک او ر قوم کی خدمت کرکے پاکستان سے محرومیاں ختم کر دیں گی

متعلقہ عنوان :