سیاسی مخالفین کی انتشار کی سیاست کے باوجود مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک وقوم کی ترقی کیلئے مثالی کردارادا کیا ہے، ایم ساجد عباسی

(ن)لیگ کے کارکن مخالفین کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،مسلم لیگی رہنما

اتوار 21 جنوری 2018 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری و نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے اپنے بیان میںکہاہے کہ سیاسی مخالفین کی طرف سے ٹانگیں کھیچنے کی سیاست کے باوجود مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک و قوم کی ترقی کیلئے مثالی کرداراداکیا ہے،دنیابھر کی طرح میٹروبس سروس اورنج ٹرین سے عوام کوسہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں لیکن عمران خان اپنے غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے ملک میں انارکی پھیلا کر ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے پر لگے ہوئے ہیں یہ لوگ2018ء کے الیکشن کے بعد بھی اسی طرح سڑکوں پر ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ایک بارپھر اقتدار میں ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ دھرنوں اور انتشار کی سیاست نے عالمی سطح پر ملکی وقار کو مجروح کیا اور ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور ملک کی تعمیروترقی کیلئے انتھک محنت اور اپنابھرپور کردار ادا کیا ہے،مسلم لیگ(ن) کے کارکن مخالفین کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنے والوں کو پشیمانی کے سواکچھ نہیں ملا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو خالی نعروں ،کھوکھلے دعوئوں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں،جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کی پروا کئے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے،عوام صرف ملکی ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔مسلم لیگی رہنما ایم ساجد عباسی نے کہاکہ ہر محاذ پر شکست خوردہ دھرناد،لاک ڈائون اور ملکی ترقی کے خلاف گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لیناچاہیے کیونکہ تبدیلی انتشار،الزام تراشی،گالی گلوچ اور صرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے اورپاکستان کے عوام کو کھوکھلے نعروں سے نہیں دھوکہ دیاجاسکتا نیا پاکستان بنانے والوں نے مایوسی پھیلائی اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ،خوشحالی اور مضبوط پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی منزل ہے۔

انہوںنے کہاکہ تعمیرو ترقی مسلم لیگ(ن) کا مشن ،قائدین کا مشن مکمل کریں گے،پاکستان مسلم لیگ(ن)واحد جماعت ہے جس کے دور اقتدار میں پاکستان نے تیزی سے ترقی کے ذینے طے کئے،عمران خان نے دھرنے دے کر ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے ،میاں نوازشریف کی قائدانہ سوچ نے پاکستان کوبلندیوں تک پہنچادیا،ان کے دئیے گئے میگا پروجیکٹ پاکستان کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں ۔