کندھ کوٹ پولیس کا مختلف علاقوں میں کارروائیاں،6اشتہاری روپوش ملزمان گرفتار، بھینس برآمد

اتوار 21 جنوری 2018 20:03

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) کندھ کوٹ پولیس کا مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ کاروائیوں میں 06اشتہاری روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے تین سال قبل چوری کی گئی ایک بھینس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کشموربشیر احمد بروہی نے مزیدبتایاکے بخشاپورپولیس کا گشت کے دئوران اندھی پھاٹک کے مقام پر اشتہاری سچو ولد میروعرف ہیرالدین بنگوار،تھانہ کچوکیٹی پولیس نے کاروائی کے دئوران دواشتہاری روپوش ممتازچاچڑ، بانھو چاچڑ، پولیس تھانہ آرڈی 109دئوران گشت تلاشی کے دئوران روپوش ملزم نہر ولد نورحسن جکھرانی ،تھانہ کرمپورپولیس نے گشت کے دئوران بیگاری نہر کے قریب کاروائی میں روپوش ملزم ثناء ُ اللہ ولد محمد عثمان بجارانی ،تھانہ تنگوانی پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دئوران تنگوانی موڑکے قریب چنیسرولد اللہ ورایوچولیانی کو گرفتارکرلیاپولیس نے خفیہ اطلاع پر گائوں مانجھی پر چھاپہ مارکرامام الدین کی تین سال قبل چوری کی گئی بھینس برآمد کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :