اسلام آ باد تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کی کا رروائی ، شراب فروش گرفتار، 179لیٹر شراب بر آمد ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 21 جنوری 2018 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کو ذرائع سے اطلا ع موصو ل ہو ئی کہ ایک شراب فروش گا ڑ ی میں بھا ری مقدار میں لا ہو ر سے شراب لا رہا ہے اگر بر وقت نا کہ بند ی کی جا ئے تو ملزم کی گرفتار ی کے ساتھ ساتھ شراب بھی بر آمد ہو سکتی ہے ، اس اطلا ع پر ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیا زی نے ایس ایچ او تھا نہ شمس کا لو نی انسپکٹر مہر نصرت ،اے ایس آئیز عامرحیا ت اور محمد اصغر معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ، پولیس ٹیم نے آئی جے پی روڈ علا قہ تھا نہ شمس کا لو نی نزد سوشل سیکور ٹی ہا سپٹل نا کہ بند ی کی کہ دوران نا کہ بند ی گا ڑ ی نمبر رجسٹر یشن نمبر QY-013ٹیو ٹا کر ولا کو مشکو ک جا ن کر روکا جس کو یعقوب مسیح جو کہ فیصل آ با دکا رہا ئشی ہے چلا رہا تھادوران تلا شی کا ر سے 179لیٹر شراب بر آمد ہو ئی ، جس کے خلاف تھا نہ شمس کا لو نی میں مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جا ری ہے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ و ہ شراب لا ہو ر سے مری لے جا ر ہا تھا ، مزید تفتیش جا ری ہے۔

(جاری ہے)

قائمقام ایس ایس پی اسلام آ باد زبیر احمد شیخ نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ پولیس ٹیم کے لیے ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آبا د میر ویس نیاز نے انعاما ت کی سفا رش کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :