گوجرخان، شادی کی تقریب میں آتش بازی پردولہا ،اسکے والد سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج ،دو افراد گرفتار

اتوار 21 جنوری 2018 20:01

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) گوجرخان شادی کی تقریب میں آتش بازی پرپولیس نے دولہا ،اسکے والد سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دو افراد گرفتار ،تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر6میں عدیل نامی نوجوان کی رسم حنا کی تقریب منعقد تھی جہاں آتش بازی کی جارہی تھی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ گوجرخان موقع پر پہنچ گئی اور دو افراد محمد ذیشان اور حیدر علی کو گرفتار کرلیا جبکہ دولہا عدیل اور اس کا والد موقع سے فرار ہوگئے پولیس تھانہ گوجرخان نے زیر دفعہ285/286ت پ اور3/4شادی آرڈینینس 2016کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :